محکمہ ہاؤسنگ :اداروں کے بورڈ ممبران کی فیس میں سو فیصد کٹوتی

محکمہ ہاؤسنگ :اداروں کے بورڈ ممبران کی فیس میں سو فیصد کٹوتی

کفایت شعاری مہم کی مقررہ تاریخ کے بعد بورڈ اجلاسوں کی مکمل فہرستیں تیار

لاہور (سٹاف رپورٹر سے )حکومتِ پنجاب نے کفایت شعاری مہم کے تحت محکمہ ہاؤسنگ اور اس کے ذیلی اداروں کے بورڈ ممبران کی فیس میں سو فیصد کٹوتی کر دی ہے ۔ یہ اقدام مالی نظم و ضبط کو یقینی بنانے اور اخراجات میں کمی لانے کیلئے کیا گیا ۔نورالامین مینگل کی ہدایت پر جاری کیے گئے احکامات کے مطابق تمام متعلقہ اتھارٹیز اور ایجنسیوں کو اس فیصلے پرعملدرآمد کا پابند بنایا گیا ہے ۔ حکام کے مطابق کفایت شعاری مہم کی مقررہ تاریخ کے بعد ہونیوالے بورڈ اجلاسوں کی مکمل فہرستیں تیار کر کے چیف سیکرٹری آفس میں جمع کرا دی ہیں، جن میں بورڈ ممبران کی تعداد اور ادا کی جانیوالی فیس کا مکمل ریکارڈ شامل ہے ۔یہ اقدام فنانس ڈیپارٹمنٹ کی ہدایات کی روشنی میں اٹھایا گیا ہے ، جبکہ ان احکامات کا اطلاق آئندہ دو ماہ تک جاری رہے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ خطے میں جاری کشیدہ صورتحال اور مالی دباؤ کے پیش نظر حکومت اخراجات میں کمی کے لیے مزید اقدامات بھی زیر غور لا رہی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں