شہری اور اہل خانہ پر تشدد، مقدمہ درج

 شہری اور اہل خانہ پر تشدد، مقدمہ درج

قصور(نمائندہ دنیا)پرانی منڈی پتوکی کے رہائشی عمر بشیر نے تھانہ سٹی پتوکی میں درخواست دی کہ منڈیانوالہ کے رہائشی ملزمان عظیم وغیرہ نے اسے اور۔۔۔

 اس کے اہل خانہ کو تشدد کا نشانہ بنایا اور مبینہ طور پر گھر میں گھس کر اہل خانہ کو بھی زدوکوب کیا۔ واقعے کی اطلاع پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ہے ۔ متاثرہ خاندان نے انصاف کی فراہمی کا مطالبہ کیا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں اور مزید تفتیش جاری ہے ۔ حالات کی نگرانی کی جا رہی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں