کیمیکل ڈور کی ترسیل ناکام، 2 ڈیلر گرفتار
لاہور (کرائم رپورٹر) مناواں پولیس نے لاہور میں کیمیکل ڈور کی ترسیل ناکام بنا کر 2 ڈیلر گرفتار کر لیے۔
ترجمان کے مطابق مناواں پولیس نے خفیہ اطلاع پر دوران چیکنگ 02 ڈیلرز عثمان اور اسد کو کیمیکل ڈور کی سپلائی دیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے انسے لاکھوں مالیت کی 38 قاتل کیمیکل ڈور کی چرخیاں برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا ۔پولیس کا کہنا ہے کہ دوران تفتیش ملزمان نے علاقہ غیر سے بزریعہ آن لا ئن کیمیکل ڈور منگوا کر مختلف علاقوں میں سپلا ئی دینے کا اعتراف کیا ہے ۔