نقب زنی کی وارداتوں میں مطلوب دو رکنی گینگ گرفتار
لاہور(کرائم رپورٹر) شاہدرہ ٹاؤن پولیس نے نقب زنی کی وارداتوں میں مطلوب دو رکنی گینگ گرفتار کر لیا۔
ترجمان کے مطابق شاہدرہ ٹاؤن پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے چند روز قبل شہری کی دوکان میں گھس کر نقد رقم سمیت دیگر سامان کا صفایا کرنے والے ملزمان واحد اور عدیل کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے چوری شدہ گھڑیاں،نقد رقم غیر قانونی اسلحہ سمیت آلات نقب زنی برآمد کر لیے ۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کو سی سی ٹی وی فوٹیج میں دوکان کا دروازہ توڑ کر اندر گھستے اور چوری کر کے فرار ہوتے دیکھا جا سکتا ہے ،ملزمان رات گئے بند دوکان اور گھر والوں کی غیر موجودگی نقب زنی کرتے اور مال مسروقہ لیکر رفو چکر ہو جاتے تھے۔