ڈولفن و پی آر یو کی کارروائیاں، 40 ملزم گرفتار
لاہور (کرائم رپورٹر) ڈولفن و پی آر یو کی کاروائیاں دوران پٹرولنگ 7 اشتہاری سمیت 40 ملزم گرفتار کر لیے۔
ترجمان کے مطابق دوران پٹرولنگ 02 عدالتی مفروران بھی گرفتار کیا گیا، اس کے علاوہ 14 مشکوک گاڑیاں و موٹر سائیکلیں تھانوں میں بند کی گئیں، ڈولفن فورس کی جانب سے 65 اشخاص کیخلاف قانونی کارروائی کی گئی۔11 ون ویلنگ و 03 پتنگ بازی میں ملوث ملزمان گرفتار کیے گئے ۔ اس حوالے سے ایس پی ڈولفن اظہر جاوید نے بتایا کہ کمیونٹی پالیسنگ کے تحت مختلف ہیڈ ز میں 67 سے زائد افراد کو ریسکیو بھی کیا گیا۔