متعدد وارداتیں ، شہری لاکھوں روپے سے محروم
اشرف کے اہل خانہ کو یرغمال بنا کر لوٹ مار ، الگ الگ مقدمات درج
قصور(خبرنگار،نمائندہ دنیا) ضلع بھر میں چوری، ڈکیتی اور راہزنی کی متعدد وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے سے محروم ہوگئے ۔ مصطفیٰ آباد کے علاقے میں پانچ ڈاکو اشرف بھٹی کے گھر میں گھس کر اہلخانہ کو یرغمال بنا کر 1 لاکھ 78 ہزار روپے ، ساڑھے تین تولہ سونا، موبائل فونز اور لائسنس یافتہ پستول چھین کر فرار ہوگئے ۔ ودانہ اسٹاپ کے قریب دو موٹر سائیکل سواروں نے لوڈر رکشہ سوار شہزاد سے 60 ہزار روپے اور موبائل فون چھین لیا۔ دین گڑھ میں میاں غلام عباس کی حویلی سے چمڑے سے لدا رکشہ اور 1 لاکھ 45 ہزار نقدی چوری کرلی گئی جس کی مجموعی مالیت 15 لاکھ روپے بتائی گئی ہے ۔ گاؤں عیسوی میں زرعی زمین سے ڈیڑھ لاکھ مالیت کا سولر انورٹر چوری ہوگیا۔ پتوکی کے قریب وسیم اسلم سے اسلحہ کے زور پر موٹر سائیکل چھین لی گئی۔ پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے ۔