پی ڈی پی: یومیہ ضلع وار کارکردگی رپورٹ جاری
لاہور (آن لائن)پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت ترقیاتی منصوبوں کی 24 گھنٹے مانیٹرنگ جاری ہے۔
15 اضلاع میں 204 ارب روپے کے تاریخی ترقیاتی پروگرام پر تیزی سے کام جاری ہے اور مختلف اضلاع میں نمایاں پیش رفت سامنے آئی ہے ۔ سرگودھا میں 26.4 فیصد، اوکاڑہ میں 21.5 فیصد، ڈیرہ غازی خان میں 17.1 فیصد اور جھنگ میں 14.2 فیصد ترقیاتی کام مکمل ہو چکے ہیں۔