منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن ،11ہزار ملزمان گرفتار

منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن ،11ہزار ملزمان گرفتار

گرفتار ملزمان کو قانون کے مطابق سخت سزائیں دلائی جائیں ،آئی جی

لاہور(کرائم رپورٹر)رواں سال کے دوران 11 ہزار سے زائد منشیات فروشوں کو گرفتار کیا گیا جبکہ ان کے خلاف 10 ہزار 975 مقدمات درج کیے گئے ہیں۔ کارروائیوں کے دوران ملزمان کے قبضے سے 6 ہزار کلوگرام سے زائد چرس، 706 کلوگرام سے زائد ہیروئن، 308 کلوگرام آئس، 151 کلوگرام افیون اور 1 لاکھ 79 ہزار لیٹر سے زائد شراب برآمد کی گئی۔لاہور میں بھی منشیات کے خلاف بھرپور کارروائیاں جاری ہیں، جہاں اب تک 1148 منشیات فروش گرفتار کیے گئے اور 1145 مقدمات درج ہوئے ۔ شہر میں ملزمان سے 376 کلوگرام چرس، 20 کلوگرام ہیروئن، 75 کلوگرام آئس، 4 کلوگرام افیون اور 8260 لیٹر شراب برآمد کی گئی ہے ۔ انسپکٹر جنرل پنجاب نے ہدایت کی ہے کہ گرفتار ملزمان کو قانون کے مطابق سخت سزائیں دلائی جائیں۔ اور تعلیمی اداروں اور ہاسٹلز کے گردونواح میں کارروائیاں مزید تیز کی جائیں۔ اس کے علاوہ منشیات کی آن لائن خرید و فروخت میں ملوث عناصر کے خلاف بھی سخت ایکشن لیا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں