طاہر القادری کے والد کا عرس 5 اپریل کو منعقد ہوگا
لاہور(سیاسی نمائندہ)تحریک منہاج القرآن انٹرنیشنل کے بانی و سرپرستِ اعلیٰ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے والد گرامی۔۔۔
فرید ملت ڈاکٹر فریدالدین قادری رحمۃ اللہ علیہ کا 53 واں عرس مبارک 5 اپریل (اتوار) کو بعد از نمازِ عشاء دارالعلوم فریدیہ قادریہ، بستی لوہلے شاہ جھنگ صدر میں نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ منعقد ہوگا۔عرس مبارک کے موقع پر فرید ملت سیمینار کا انعقاد کیا جائے گا، جس سے صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری خصوصی خطاب کریں گے۔