قالینوں کی عالمی نمائش کی تاریخ کا اعلان رواں ہفتے کیا جائیگا: پی سی ایم ای اے

قالینوں کی عالمی نمائش کی  تاریخ کا اعلان رواں ہفتے  کیا جائیگا: پی سی ایم ای اے

لاہور(این این آئی)پاکستان کارپٹ مینو فیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین میاں عتیق الرحمن اور وائس چیئرمین ریاض احمد نے کہا ہے کہ ہاتھ سے بنے قالینوں کی 42 ویں عالمی نمائش کی تاریخ کا اعلان رواں ہفتے کیا جائے گا۔۔۔

ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی پاکستان عالمی نمائش کیلئے فنڈز کا جلد سے جلد اجرا کرے جس سے تیاریاں شروع کرنے میں مدد ملے گی ۔ ایسوسی ایشن کا جائزہ اجلاس گزشتہ روز منعقد ہوا جس میں پیٹرن انچیف عبد اللطیف ملک، کارپٹ ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ کے چیئر پرسن اعجاز الرحمن ، سینئر ممبر عثمان اشرف ، میجر (ر)اختر نذیر ، سعید خان سمیت دیگر شریک ہوئے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں