بار کونسل کی وکیل قتل کے ملزموں کی عدم گرفتاری پر تشویش

بار کونسل کی وکیل قتل کے ملزموں کی عدم گرفتاری پر تشویش

ملزمان کا قانون کی گرفت میں نہ آنا اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان :وائس چیئرمین

لاہور( این این آئی) پنجاب بار کونسل نے سینئر وکیل ذیشان ڈھڈی قتل کیس کے ملزمان کی عدم گرفتاری پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اعلیٰ عدلیہ اس حوالے سے سخت نوٹس لے کر حکام سے جواب طلب کرے ۔ وائس چیئرمین پنجاب بار کونسل خواجہ قیصر بٹ اور چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی فخر حیات اعوان نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ اس کیس میں فرار ہونے والے ملزمان کی گرفتاری نہ ہونے سے وکلا برادری میں سخت تشویش پائی جاتی ہے ۔

بار بار کے مطالبات کے باوجود ہائی پروفائل کیس کے ملزمان کا قانون کی گرفت میں نہ آنا اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے ۔ ہماری اعلیٰ عدلیہ ،وزیر قانون اور دیگر متعلقہ حکام سے اپیل ہے کہ مفرور ملزمان کو فوری طور پر گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے تاکہ انصاف کے تقاضے پورے ہو سکیں ۔انہوں نے کہا کہ بعض اوقات وکلا انتہائی خطرناک حالات میں اپنی ذمہ داریاں سر انجام دے رہے ہوتے ہیں، اس لئے ان کے تحفظ کے لئے بنائے گئے قانون پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں