گریٹر اقبال پارک ،بادشاہی مسجد کے راستے علیحدہ کرنیکا فیصلہ

گریٹر اقبال پارک ،بادشاہی مسجد کے راستے علیحدہ کرنیکا فیصلہ

پی ایچ اے نے درمیانی راستے پریورپین ڈیزائن کی فینس لگانے کا کام شروع کر دیا

لاہور( این این آئی)پنجاب حکومت نے گریٹر اقبال پارک اور بادشاہی مسجد کے راستوں کو علیحدہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ تفریح کے لیے آنے والے اور تاریخی مقامات دیکھنے والے زائرین کے لیے آمد و رفت کو آسان اور منظم بنایا جا سکے ۔ اس سلسلے میں پی ایچ اے نے درمیانی راستے پر جدید یورپین ڈیزائن کی فینس لگانے کا کام شروع کر دیا ہے ۔ یہ فیصلہ سابق وزیر اعلیٰ نواز شریف کی زیر صدارت پرانے لاہور کے بحالی منصوبے کے اجلاس میں کیا گیا تھا۔ منصوبے کے تحت فینس کی تنصیب سے گریٹر اقبال پارک کے تفریحی زائرین اور تاریخی مقامات جیسے بادشاہی مسجد اور شاہی قلعہ دیکھنے والے افراد کے راستے واضح طور پر علیحدہ ہو جائیں گے ۔پی ایچ اے کی جانب سے منصوبے پر لاگت کا تخمینہ تقریباً 10 کروڑ روپے لگایا گیا ہے اور کنٹریکٹرز نے موقع پر تعمیراتی کام کا آغاز کر دیا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں