لیسکو چیف کا موہنی روڈ، کوئینز روڈ اور گلبرگ کا دورہ، بیوٹیفکیشن مہم کا جائزہ

لیسکو چیف کا موہنی روڈ، کوئینز روڈ اور  گلبرگ کا دورہ، بیوٹیفکیشن مہم کا جائزہ

لاہور(اے پی پی)پنجاب حکومت کی جانب سے شہر کو خوبصورت بنانے کے حوالے سے جاری اقدامات کے تحت چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر محمد رمضان بٹ کی ہدایات پر لیسکو کی جانب سے شہر بھر میں بیوٹیفکیشن مہم تیزی سے جاری ہے۔

اس مہم کے تحت لٹکتی اور بے ہنگم تاروں کو ہٹایا جا رہا ہے ، غیر ضروری اور خستہ حال کھمبوں کی مرمت یا تبدیلی کی جا رہی ہے ، تاروں کی باقاعدہ بنڈلنگ اور ترتیب کی جا رہی ہے جبکہ مختلف علاقوں میں بجلی کے نظام کو محفوظ اور خوبصورت بنانے کے لیے جدید طریقہ کار اپنایا جا رہا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں