انسداد ڈینگی ورکرز کیساتھ ڈکیتی کرنیوالا گینگ گرفتار

انسداد ڈینگی ورکرز کیساتھ  ڈکیتی کرنیوالا گینگ گرفتار

کاہنہ (نمائندہ دنیا)انسداد ڈینگی ورکرز کے ساتھ گن پوائنٹ پردن دہاڑے ڈکیتی کی واردات، کرنے والے 2 رکنی ڈکیت گینگ کو سندر سے گرفتار کر لیاگیا۔

گرفتاریاں جدید ٹیکنالوجی اور سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے کی گئیں، ملزموں نے چند روز قبل ڈیفنس بی تھانے کے علاقے میں انسداد ڈینگی ورکرز سے گن پوائنٹ پر ڈکیتی کی واردات کی تھی ،سی سی ٹی وی فوٹیج میں ایک ملزم کو ورکرز سے گن پوائنٹ پر واردات کرتے دیکھا جا سکتا ہے ۔ملزموں نے گزشتہ روز محافظ ٹاؤن میں گن پوائنٹ پر 2 طالب علموں سے موبائل فون چھینے تھے اور 2 روز قبل 1 ہی دن میں ڈکیتی کی لگاتار 3 وارداتیں بھی کی تھیں ۔ دوران تفتیش ملزمان کے قبضے سے چھینے گئے موبائلز، سرکاری لیپ ٹاپ، پستول اور وارداتوں میں استعمال ہونے والی چوری شدہ موٹر سائیکل بھی برآمدکرکے ملزموں زاہد اور صدیق کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں