دیوار گرنے سے 5 بچوں کی ہلاکت،2مرکزی ملزم گرفتار
قصور(خبرنگار)ڈپٹی کمشنر قصور محمد آصف رضا نے قصور کے علاقہ تھہ شیخم کے شادی ہال میں دوران بارش دیوار گرنے سے 5 بچوں کی ہلاکت کے واقعہ پر فوری نوٹس لیتے ہوئے شادی ہال مالکان کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا۔دو مرکزی ملزموں کو گرفتارکرلیا گیا۔
دو روز قبل شادی ہال کی دیوار گرنے سے ملبے تلے دب کر 7 بچے شدید زخمی ہوئے تھے ، جن میں سے دو بچے موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ 5 بچوں کو تشویشناک حالت میں ہسپتال میں منتقل کیا گیا تاہم دوران علاج مزید 3 بچے زخموں کے تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال میں دم توڑ گئے تھے ۔