وارداتیں:شہری ہزاروں نقدی فونز، موٹر سائیکلوں سے محروم
قصور(نمائندہ دنیا)قصور میں ڈکیتی، رازنی اور چوری کی متعدد وارداتوں میں ڈاکوئوں نے متعدد شہریوں سے ہزاروں روپے نقدی،موبائل فون اور موٹر سائیکلیں چھین لیں۔
تھانہ کھڈیاں کے علاقہ ڈھنگ پل نہر کے قریب ڈاکوؤں نے ورکشاپ والٹن لاہور کے رہائشی ساجد معراجدین سے گن پوائنٹ پر 15ہزار 500روپے نقدی اور موبائل فون چھین لیا۔تھانہ کوٹ رادھاکشن کے علاقہ بگھیاڑ مار کے قریب سے ڈاکوؤں نے کانویں جھوک کے رہائشی تنویر ظفر سے 6 ہزار وپے نقدی اور موبائل فون چھینا۔ تھانہ کنگن پور کے علاقہ جھگے چھنمبیاں والے موکل سے نامعلوم چور محمدمشتاق کا 90 ہزار روپے مالیت کا بکرا چوری کرکے لے گئے ۔ تھانہ اے ڈویژن قصور کے علاقہ روڈ کوٹ سے نامعلوم ڈاکو امیر حمزہ کا 8ہزار روپے مالیت کا موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے ۔