کاہنہ :دو گروپوں میں فائرنگ ، 3 افراد زخمی،4گرفتار

کاہنہ :دو گروپوں میں  فائرنگ ، 3 افراد زخمی،4گرفتار

کاہنہ(نمائندہ دنیا)کاہنہ میں نجی سوسائٹی میدان جنگ بن گئی، فائرنگ سے 3 افراد زخمی ہوگئے ۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 4 مرکزی ملزموں کو گرفتار کر لیا۔

دو گروپوں کے مابین اغوا کرنے اور معافی منگوانے پر تصادم ہوا،دونوں پارٹیوں نے ایک دوسرے پر فائرنگ کیساتھ ڈنڈوں سے تشدد بھی کیا۔  زد میں آکر 3 افراد شہزاد، بلال اور حبیب خان زخمی ہوئے جن کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔گرفتار ملزموں میں سرزمین خان، فیصل، سلیم اور وکیل خان شامل ہیں جن کے قبضے سے اسلحہ برآمدکرلیا گیا۔ ایک گروپ نے دوسرے گروپ کے فرد فیصل خان کو اغوا کرکے فیکٹری لیجا کر معافی منگوائی تھی۔ تھانہ کاہنہ میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں