آئس نشے کے عادی 2نوجوان جان کی بازی ہار گئے

آئس نشے کے عادی 2نوجوان  جان کی بازی ہار گئے

تلونڈی(نامہ نگار)تلونڈی کے دو نوجوان شفیق احمد پکھو اور بگھیانہ کا عبدالرشید بھٹو، جومبینہ طورپرآئس کے عادی تھے ، نشے کے باعث جان کی بازی ہار گئے ۔

اہل علاقہ نے بتایا کہ سی سی ڈی (کمیونٹی سنٹرز/ڈپریشن ڈیپارٹمنٹ) کی ناقص کارکردگی اور نشے کی روک تھام میں لاپروائی بھی دونوں کی موت کی وجہ بنی، اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ اگر بروقت مداخلت اور مؤثر اقدامات کیے جاتے تو ان نشے کے عادی نوجوانوں کی جانیں بچائی جا سکتی تھیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں