لیڈی کانسٹیبل کو ہراساں کرنے والا پولیس اہلکار گرفتار
گلفشاں کی درخواست پر ڈی پی او قصور کی ہدایت پر ملزم اصغر کو حوالات بند کردیا گیا
قصور(خبرنگار)قائم مقام ڈی پی او قصور چودھری ضیاء الحق کی ہدایت پر لیڈی کانسٹیبل کو ہراساں کرنے اور جعلی نکاح نامہ تیار کر کے سنگین دھمکیاں دینے والا پولیس اہلکار گرفتار، مقدمہ درج کرلیا گیا۔ ڈی پی او قصور کو لیڈی کانسٹیبل گلفشاں نے درخواست دی۔جس میں موقف اختیار کیا گیا کانسٹیبل اصغر علی تین ماہ سے ہراساں، دھمکی آمیز میسج اور کالز کر رہا ہے ، تیزاب گردی اور زہر کا انجکشن لگانے کی دھمکیاں دے رہا ہے ، ملزم کانسٹیبل اصغر نے جعلی نکاح نامہ بھی میرے نام کیساتھ تیار کر رکھا ہے جبکہ میں شادی شدہ ہوں۔ ڈی پی او قصور نے فوری نوٹس لیتے ہوئے ہیڈ کانسٹیبل اصغر کے خلاف مقدمہ درج کر کے گرفتار کرکے حوالات میں بند کر دیا۔ ڈی پی او نے میڈیا کو بتایا وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر خواتین کو ہراساں کے واقعہ پر زیرو ٹالرنس پالیسی ہے ۔