موٹرسائیکل کی ٹریکٹر ٹرالی کو ٹکر،1نوجوان جاں بحق، 1زخمی

موٹرسائیکل کی ٹریکٹر ٹرالی کو ٹکر،1نوجوان جاں بحق، 1زخمی

قصور میں موٹرسائیکل کے اوور ٹیک کرنے پر رکشہ الٹنے سے دو افراد زخمی ہوئے

تلونڈی، قصور(نامہ نگار،نمائندہ دنیا)تلونڈی میں موٹرسائیکل کی ٹریکٹر ٹرالی کو ٹکر کے نتیجے میں ایک نوجوان جاں بحق، دوسرا شدید زخمی ہوگیا۔ شامکوٹ سے ویرکے آنے والے دو نوجوان ماجد اور سلیم موٹرسائیکل پر سوار ہوکرآ رہے تھے کہ لالوکے پل کے قریب سڑک کنارے کھڑی ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گئے ۔حادثہ اس قدر شدید تھا کہ ماجد کے سر پر گہری چوٹ آئی اور وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا، جبکہ سلیم شدید زخمی ہوا ،جسے فوری طور پر طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔دوسرے حادثہ میں قصور کے علاقے غلام ہوٹل کے قریب تیز رفتار موٹر سائیکل سوار نے اچانک خطرناک انداز میں اوورٹیک کیا، تو رکشہ ڈرائیور توازن برقرار نہ رکھ سکا اور رکشہ بے قابو ہو کر سڑک پر الٹ گیا اور اس میں سوار دو افراد زخمی ہوگئے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں