دوسال میں بنیادی اشیائے خورونوش مہنگی، گھر یلو بجٹ متاثر
دالیں،بیسن، چاول، دودھ، دہی،گھی کے نرخ بڑھنے سے عوام پر بوجھ بڑھ گیا
لاہور(کامرس رپورٹر)موجودہ حکومت کے دوسال میں بیسن، گھی، چاول ،دالوں کی قیمتوں میں اضافہ، مجموعی طور پر مہنگائی سے گھر یلو بجٹ بری طرح متاثر ہورہاہے ۔دو سال میں دالیں، چاول، دودھ ، دہی سمیت بنیادی اشیا مہنگی ہونے سے عوام پر بوجھ بڑھ گیا۔باسمتی چاول290 سے بڑھ کر 350،دال چنا 250 سے 290، دال مونگ 280سے 390،کالے چنے 240 سے 270 ،بیسن 240 سے 270، دودھ 160 سے 200،دہی 180سے 240روپے کلو ہوگیا، گھی کی قیمتوں میں بھی اضافہ، درجہ اول 520 سے بڑھ کر 590 درجہ دوم 490 سے 560 چینی 135 سے بڑھ کر 150روپے کلو جبکہ سفید چنے کی قیمت310 سے کم ہو کر 280 ،دال مسور 300 سے کم ہو کر 270 اوردال ماش 510 سے کم ہو کر 480 روپے کلو فروخت ہورہی ہے ۔20 کلو آٹے کا تھیلا 2500 کا تھا اب حکومت نے قیمت 1810 روپے مقرر کردی ہے۔
پریشان حال شہریوں کا کہناہے کہ بڑھتی مہنگائی کی لہر سے ہرشے کی قیمت بڑھ چکی ہے جس سے گھریلوبجٹ متاثر ہورہاہے ــ۔