ہائیکورٹ :پتنگ بازی پر مقدمات کی تفصیلات طلب

 ہائیکورٹ :پتنگ بازی پر مقدمات کی تفصیلات طلب

پتنگ بازی کیخلاف درخواستوں پر سماعت،کائٹ ایکٹ پرعملدرآمد کی استدعا

لاہور(کورٹ رپورٹر )پابندی کے باوجود پتنگ بازی کیخلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواستوں پر سماعت، عدالت نے پتنگ بازی کی خلاف ورزی کرنیوالوں پر درج مقدمات کی تفصیلات مانگ لیں ۔جسٹس اویس خالد نے جوڈیشل ایکٹوازیم پینل کی درخواستوں پر سماعت کی۔عدالتی حکم پر ایس ایس انویسٹی گیشن توقیر احمد اور ڈپٹی کمشنر لاہور عدالت پیش ہوئے ۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ عدالت کو بتایا جائے جو پتنگیں اور ڈور پولیس نے پکڑی ہے انہیں جلانا ہے یا کیا کرنا ہے ۔پتنگ اور ڈور کے ریٹس کے حوالے سے کیا میکنزم اپنایا ہے ، پتنگ بازی سے اموات اور زخمی ہونے والے افراد کی مکمل تفصیل فراہم کی جائیں۔ پتنگ بازی سے حادثات کو روکا جائے ۔عدالت نے مزید سماعت 23 اپریل تک ملتوی کردی۔درخواست گزار کا مؤقف تھا کہ پابندی کے باوجود پتنگ بازی جاری ہے ،عدالت پولیس کو کائٹ فلائنگ ایکٹ پر عملدرآمد کا حکم دے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں