وزیر تعلیم کا امتحانی سنٹرز کا دورہ روشنی، صفائی یقینی بنانے کی ہدایت
لاہور (خبر نگار)وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے میٹرک امتحانات پرکاہنہ، والٹن ، ماڈل ٹائون ودیگر علاقوں کے امتحانی سنٹرز کا سرپرائز دورہ کیا ۔ ۔۔۔
کاہنہ سنٹر میں ناقص انتظامات پر وزیر تعلیم نے برہمی کا اظہار کرتے بورڈ انتظامیہ کو فوری روشنی اور صفائی کا انتظام یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ ماڈل ٹائون میں ناقص نشستوں کی شکایت پر فوری نوٹس لیکر بورڈ حکام کو کرسیوں کی تبدیلی کا حکم دیتے کہا تمام سنٹرز میں امیدواروں کو آرام دہ کرسیاں اور صاف پانی مہیا کیاجائے ۔ وزیر تعلیم نے کہا امتحانات میں بائیومیٹرک حاضری، کیو آر سکین کے ذریعے شفافیت یقینی بنائی گئی ہے جبکہ کیمروں سے تمام سنٹرز کی آن لائن مانیٹرنگ بھی کی جا رہی ہے ۔