سکول مینجمنٹ کونسلز سے نئی تعمیرات کا اختیار واپس لے لیا گیا
لاہور(خبر نگار)پنجاب میں سکول مینجمنٹ کونسلز کے اختیارات محدود کردیئے گئے ، نئی تعمیرات کا اختیار واپس لے لیا گیا ۔ ۔۔
محکمہ سکول ایجوکیشن نے قانون میں ترمیم کردی۔ ذرائع کے مطابق سکول مینجمنٹ کونسلز اب صرف سکولوں کی مرمت اور دیکھ بھال تک محدود ہونگی۔ نئی تعمیرات کا اختیار سٹریٹجک مینجمنٹ یونٹ کو منتقل کر دیا گیا ۔ تعمیراتی کام اب محکمہ سی اینڈ ڈبلیو خود انجام دے گا۔سکول مینجمنٹ کونسلز کو مرمت اور دیکھ بھال کیلئے سالانہ 15 لاکھ تک خرچ کرنے کی اجازت ہوگی۔
تمام اخراجات کو سرکاری مالی قواعد، آڈٹ قوانین اور پیپرا رولز کے مطابق کرنا لازمی ہوگا۔ایس ایم سی کے اکاؤنٹس کا آڈٹ آڈیٹر جنرل پاکستان کرے گا۔