رواں سال موٹر سائیکل سواروں کو ساڑھے 23 لاکھ لائسنس جاری
لاہور( این این آئی)موٹر سائیکل لائسنس کے اجرا ء میں ریلیف جاری ہے اورٹریفک پولیس پنجاب کے سربراہ کے احکامات پر موٹر سائیکل سواروں کو ایک ہی دن میں لرننگ و ریگولر لائسنس جاری کیا جا رہا ہے ۔
ترجمان کے مطابق رواں سال موٹر سائیکل سواروں کو 23 لاکھ 54 ہزار لائسنس جاری کئے گئے۔