تحریک انصاف کی کوآرڈینیشن اینڈ مانیٹرنگ کمیٹی قائم
لاہور (سیاسی نمائندہ)تحریک انصاف نے پنجاب میں بڑا تنظیمی فیصلہ کرتے ہوئے کوآرڈینیشن اینڈ مانیٹرنگ کمیٹی قائم کر دی ۔۔۔
نوٹیفکیشن کے مطابق نئی کمیٹی انتخابی حکمت عملی، پارٹی تنظیم اور کارکنوں کے مسائل کا جائزہ لے گی، امجد خان نیازی کمیٹی کے کنوینر مقرر جبکہ کمیٹی میں نعیم حیدر، شوکت بسرا، علی اعجاز بٹر اور مہر عبد الستار کو شامل کیا گیا ہے۔ ، پارٹی قیادت کے مطابق یہ اقدام پنجاب میں تنظیمی ڈھانچے کو مزید فعال بنانے کیلئے اٹھایا گیا ہے ۔