سلنڈر پھٹنے سے میاں بیوی جھلس گئے
لاہور(کرائم رپورٹر )کاہنہ کے علاقے گجومتہ کے قریب سلنڈر پھٹنے سے میاں بیوی جھلس کر زخمی ہو گئے ۔۔
۔گیس لیکج پر سلنڈر زور دار دھماکے سے پھٹ گیا جس سے آگ بھڑک اٹھی ۔ ریسکیو ٹیموں نے فوری امدادی کارروائی کرتے ہوئے زخمی میاں بیوی حسنات بی بی اور راحیل کو ہسپتال منتقل کردیا ۔