پنز کے سرجنز نے نوجوان کی آنکھ ، دماغ میں پیوست راڈ نکال دیا

پنز کے سرجنز نے نوجوان کی آنکھ ، دماغ میں پیوست راڈ نکال دیا

جدید نیوروسرجیکل تکنیک کے تحت کئی گھنٹوں کی پیچیدہ سرجری کی:پروفیسر آصف بشیر

لاہور (سٹاف رپورٹر)پنجاب انسٹیٹیوٹ آف نیوروسائنسز لاہور کے نیوروسرجنز نے ایک بار پھر طبی میدان میں نئی مثال قائم کر دی۔پسرور کے نوجوان مزدور علی حسن کی بائیں آنکھ کے راستے دماغ میں پیوست راڈ کو کامیابی سے نکال کر جان بچا لی گئی۔ علی حسن سٹیل مل میں کام کر رہا تھا کہ اچانک راڈ بائیں آنکھ کو چیرتا ہوا دماغ کے حساس حصوں سے ہوتا کھوپڑی کے پچھلے حصے سے باہر نکل آیا۔ نازک حالت میں مریض کو گوجرانوالہ سے پنز منتقل کیا گیا۔ایگزیکٹو ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر آصف بشیر نے فوری سرجیکل ٹیم تشکیل دی جس میں پروفیسر ڈاکٹر حافظ عبدالماجد، ڈاکٹر خاور زمان اور ڈاکٹر وردہ شامل تھیں۔ پروفیسر ڈاکٹر آصف بشیر نے بتایاٹیم نے جدید ترین نیوروسرجیکل تکنیک کے تحت کئی گھنٹوں کی انتہائی پیچیدہ سرجری کے بعد راڈ کو کامیابی سے نکال لیا۔سرجری کے بعد مریض تیزی سے صحتیاب ہو رہاہے ۔ 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں