خاتون سے زیادتی کی کوشش، ملزم گرفتار
لاہور(کرائم رپورٹر )ستوکتلہ کے علاقے میں خاتون اپنی ڈیوٹی ختم کر کے گھر جا رہی تھی۔
اس دوران سکیورٹی گارڈ نے خاتون کو زبردستی نرسری میں لے جا کر زیادتی کرنے کی کوشش کی جس پر متاثرہ خاتون نے شور مچا دیا جس سے گھبرا کر ملزم موقع سے فرار ہوگیا۔ بعدازاں ملزم سلمان کو گرفتار کرلیا گیا۔