محمود بوٹی:برف خانے سے بجلی کی ڈائریکٹ سپلائی پکڑی گئی
لاہور (اپنے کامرس رپورٹر سے ) لیسکو ایسٹرن سرکل میں بجلی چوری کے خلاف کارروائی، آئس فیکٹری میں ڈائریکٹ سپلائی پکڑی گئی۔
محمود بوٹی کے علاقہ میں آئس فیکٹری میں ڈائریکٹ سپلائی لگا کر بجلی چوری کی جارہی تھی ،محمود بوٹی سب ڈویژن کی ٹیم نے چیکنگ کے دوران بجلی چوری پکڑی ، 100 کے وی ٹرانسفارمر اتار لیا گیا۔ ترجمان لیسکو کا کہنا ہے کہ ایس ای عمر بلال کی نگرانی میں کارروائی کی گئی ،لیسکو ٹیم نے کیبلز اور میٹر بھی موقع سے ہٹا دیے گئے ،بجلی چوری میں ملوث صارف کیخلاف قانونی کارروائی شروع کردی۔