عید سے قبل لاہور ائیرپورٹ پر برڈ سٹرائیک آگاہی مہم
لاہور (سٹاف رپورٹر سے )عیدالاضحیٰ سے قبل لاہور ائیرپورٹ پر برڈ سٹرائیک آگاہی مہم کا انعقاد۔جانوروں کے فضلے کی درست تلفی سے پرندوں کے خطرات کم کرنے پر زور دیا گیا۔۔۔
،پی اے اے کے مطابق اہم عوامی مقامات پر پمفلٹس کی تقسیم اور بینرز آویزاں کیے گئے ۔مساجد کے آئمہ کرام سے خطبات میں آگاہی شامل کرنے کی درخواست کی گئی،فضائی حدود میں پرندوں کے خطرات سے بچاؤ کیلئے اجتماعی تعاون ناگزیر قرار دیا گیا، ایئر سائیڈ ٹیم نے محفوظ فلائٹ آپریشنز کیلئے عوامی شراکت داری پر زور دیا۔لاہور ایئرپورٹ کے اطراف صفائی اور احتیاطی اقدامات کی اپیل بھی کی گئی۔