عید ،پولیس کے سکیورٹی انتظامات مکمل

عید ،پولیس کے سکیورٹی انتظامات مکمل

لاہور(کرائم رپورٹر) عید الاضحی کی آمد کے پیش نظر پنجاب پولیس نے صوبہ بھر میں سکیورٹی انتظامات مکمل کر لئے ہیں۔ ۔۔۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عبدالکریم نے کہا ہے کہ مساجد، امام بارگاہوں، عید اجتماعات، مویشی منڈیوں اور شہریوں کے تحفظ کیلئے جامع حکمت عملی مرتب کر لی گئی ہے جبکہ سکیورٹی ہائی الرٹ رہے گی اور حساس مقامات پر اضافی نفری تعینات کی جائے گی۔ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق صوبہ بھر میں 30 ہزار 630 مساجد اور کھلے مقامات پر ہونے والے 907 عید اجتماعات کی سکیورٹی کیلئے 45 ہزار سے زائد پولیس افسران و اہلکار ڈیوٹی سرانجام دیں گے جبکہ کوئیک رسپانس فورس کی 316 خصوصی ٹیمیں بھی تعینات ہوں گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں