8سالہ بچی نے غلطی سے ٹوائلٹ کلینر پی لیا،حالت تشویشناک

8سالہ بچی نے غلطی سے ٹوائلٹ  کلینر پی لیا،حالت تشویشناک

قصور(نمائندہ دنیا) قصور کے نواح حسین خاں والا چوک کے قریب8سالہ بچی نے غلطی سے ٹوائلٹ کلینر پی لیا، جسے تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔۔۔۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق ایک بچی کے غلطی سے ٹوائلٹ کلینر پی لینے کی اطلاع پر ریسکیو عملہ موقع پر پہنچا تو معلوم ہوا کہ 8 سالہ عمارہ دختر شوکت نے غلطی سے پانی کی بوتل سمجھ کر واش روم صاف کرنے والا تیزاب پی لیا تھا، جس کے باعث اس کی طبیعت غیر ہو گئی۔ریسکیو اہلکاروں نے فوری ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے بچی کو ڈی ایچ کیو ہسپتال قصور منتقل کر دیا جہاں اسے طبی امداد دی جا رہی ہے ۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق بچی ہوش میں تھی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں