ڈاکوئوں نے مزاحمت پر ویٹرنری ڈاکٹر کو گولی مار دی

ڈاکوئوں نے مزاحمت پر  ویٹرنری ڈاکٹر کو گولی مار دی

قصور(نمائندہ دنیا) ہیڈ بلوکی روڈ کے علاقے جگیاں تاناسنگھ مالی وال ہیڈ میں ڈاکوئوں نے مزاحمت پر ویٹرنری ڈاکٹر کو گولی مار کر شدید زخمی کردیا۔۔۔

 اور لوٹ کر فرار ہوگئے ۔ریسکیو ذرائع کے مطابق ایک شخص کو گولی لگنے کی اطلاع پرریسکیو عملہ موقع پر پہنچا تو معلوم ہوا کہ 63 سالہ ویٹرنری ڈاکٹر عاشق سیفی ولد ولی محمد کو تین نامعلوم ڈاکوئوں نے روک کر 7 ہزار روپے نقدی چھین لی، اس دوران ڈاکٹر نے شور مچانا شروع کر دیا جس پر ڈاکوئوں نے اندھادھند فائرنگ کر دی۔ ایک گولی ویٹرنری ڈاکٹر کی دائیں ٹانگ میں لگی ، ملزم واردات کے بعد فرار ہو گئے ۔ریسکیو اہلکاروں نے زخمی ڈاکٹر کو فوری ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے آر ایچ سی پھول نگر ہسپتال منتقل کر دیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں