بھاٹی گیٹ ، اندرون سرکلر روڈ کو بحال کرنے کا فیصلہ
منصوبے پر پچیس کروڑ روپے سے زائد فنڈز خرچ کیے جائیں گے
لاہور (سٹاف رپورٹر سے )بھاٹی گیٹ اور اندرون سرکلر روڈ کو ایک نئے انداز میں بحال کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے ۔ پنجاب حکومت اور متعلقہ اداروں کی جانب سے تاریخی ورثے کے تحفظ کے لیے اپ گریڈیشن منصوبے پر اہم پیش رفت سامنے آئی ہے ، جس کے تحت اندرون سرکلر روڈ پر قائم دو سو سات دکانوں کے فساڈز کی تزئین و آرائش سرکاری فنڈز سے کی جائے گی۔ذرائع کے مطابق منصوبے پر پچیس کروڑ روپے سے زائد فنڈز خرچ کیے جائیں گے جبکہ سابق وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے منصوبے کے مجوزہ ڈیزائن کی منظوری بھی دے دی گئی ہے ۔