پی ایچ اے :ضلعی ایجنسیوں کو صفائی اقدامات اٹھانے کا حکم

پی ایچ اے :ضلعی ایجنسیوں کو صفائی اقدامات اٹھانے کا حکم

عید کے موقع پر باغات کی صفائی کیلئے اضافی عملہ تعینات کیا جائے :ڈی جی

لاہور (سٹاف رپورٹر سے )پی ایچ اے کی جانب سے عیدالاضحیٰ کے موقع پر باغات میں شہریوں کی سہولت کے لیے خصوصی انتظامات،پی ایچ اے کا ضلعی ایجنسیوں کو صفائی و حفاظت بارے ضروری اقدامات اٹھانے کی ہدایت کر دی،ضلعی ایجنسیاں عید سے قبل باغات کی صفائی یقینی بنائیں،ڈی جی پی ایچ اے پنجاب منصور احمد راجہ کا کہنا ہے کہ عید پر سیاحوں کے رش کے پیشِ نظر باغات میں کوڑے دانوں کی فراہمی یقینی بنائی جائے ،عید کے موقع پر باغات کی صفائی کے لئے اضافی عملہ تعینات کیا جائے ،رش کے پیشِ نظر امن و عامہ کی صورتحال یقینی بنانے کے لئے اقدامات کیئے جائیں،باغات میں تعینات پی ایچ اے کا عملہ ضلعی انتظامیہ سے رابطے میں ہو گا،سینئر افسران کو عید ایام میں باغات میں شہری سہولیات کی فراہمی کی نگرانی پر مامور کیا جائے گا،پی ایچ اے عید تعطیلات میں شہریوں کو محفوظ ماحول دینے کے لئے پر عزم ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں