ڈکیتیاں:سب انسپکٹر اور حساس ادارے کااہلکار لٹ گیا
احتشام اور اہلکار افضل ڈیوٹی سے گھر جاتے ڈاکوئوں کے ہتھے چڑھے
شیخوپورہ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)شیخوپورہ میں عید ڈکیتیاں شروع ،ڈاکوؤں نے سب انسپکٹر اور حساس ادارے کے اہلکار کو لوٹ لیا۔ پولیس بڑھتے ہوئے کرائم پر قابو پا نے میں ناکام ہوگئی۔ تھانہ اے ڈویژن کے علاقہ بائی پاس کے قریب دومسلح ڈاکوؤں نے سب انسپکٹر احتشام علی کو اس وقت روک لیا جب وہ ڈیوٹی سے گھر جارہا تھا ۔ڈاکوؤں نے سب انسپکٹر سے ہزاروں نقدی ،موبائل فون ودیگر سامان چھین لیا ۔تھانہ بی ڈویژن کے علاقہ ریلوے سٹیشن کے قریب حساس ادارے کا اہلکار محمد افضل اپنے گھر جارہا تھا کہ ڈاکوؤں نے اس سے اسکی موٹرسائیکل، ہزاروں نقدی ،موبائل فون ودیگر سامان چھین لیا ۔ پولیس مصروف تفتیش ہے ۔