نشے کی زیادتی سے 1نوجوان جاں بحق، 1بیہوش

نشے کی زیادتی سے 1نوجوان جاں بحق، 1بیہوش

ریسکیو ٹیم نے محمد شان کی جان بچانے کی کوشش کی، جانبر نہ ہوسکا

قصور(نمائندہ دنیا) تھانہ صدر پتوکی کے علاقہ حبیب آباد میں مبینہ طور پر نشہ کی زیادتی کے باعث 27سالہ نوجوان جاں بحق ہو گیا۔ ایک شخص کی طبیعت اچانک خراب ہو نے کی اطلاع پر ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچے تومبینہ طور پر نشے کا عادی محمد شان زیادہ نشہ لینے کے باعث بے ہوش ہوچکا تھا۔ ریسکیو عملے نے نوجوان کو بچانے کیلئے فوری طور پر سی پی آر سمیت طبی امداد فراہم کی، تاہم وہ جانبر نہ ہو سکا۔ریسکیو ذرائع کے مطابق ضروری کارروائی کے بعد لاش لواحقین کے حوالے کر دی گئی۔ادھر پھولنگر کے نواحی گاؤں سرائے مغل میں 24سالہ نوجوان نشے کی زیادتی کے باعث بے ہوش ہوگیا۔ اطلاع پر ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچے تو معلوم ہوا کہ تقریباً 24 سالہ نامعلوم نوجوان نشے کی اوور ڈوز لینے کے باعث بے ہوش ہو ا تھا۔ ریسکیو سٹاف نے اسے رورل ہیلتھ سنٹر پھولنگر ہسپتال منتقل کر دیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں