2 گروپوں میں فائرنگ، 1شخص قتل، دوسرا زخمی
واقعہ حویلی بمبووالی قصور میں پیش آیا، شعیب موقع پر دم توڑ گیا
قصور(نمائندہ دنیا)قصور کے نواحی علاقے حویلی بمبووالی میں 2گروپوں میں تصادم، فائرنگ کے تبادلے میں ایک شخص قتل، دوسرا شدید زخمی ہوگیا۔ مخالف گروپوں کے مابین کسی بات پر تکرار دیکھتے ہی دیکھتے خونی تصادم میں بدلی اور جدید اسلحہ کا آزادانہ استعمال کیا گیا۔ شعیب نامی شخص گولی لگنے سے موقع پر ہی دم توڑ گیا، فائرنگ کے اسی واقعے میں ایک اور شخص وسیم شدید زخمی ہوا۔ ریسکیو اہلکاروں نے مقتول شعیب کی لاش کو قبضے میں لیا اور شدید زخمی وسیم کو بابابلھے شاہ ہسپتال قصور منتقل کر دیا، جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ۔