عید قریب آتے ہی شہریوں کی جانوروں کی دیکھ بھال پر توجہ

عید قریب آتے ہی شہریوں کی  جانوروں کی دیکھ بھال پر توجہ

لاہور(خبر نگار)قربانی کے جانور خریدنے کے بعد شہریوں نے ان کی خوراک، دیکھ بھال اور سجاوٹ پر خصوصی توجہ دینا شروع کر دی۔۔

 شہریوں کا کہنا ہے کہ جانوروں کی خدمت بھی کر رہے ہیں اور ان کو سجا بھی رہے ہیں۔ کہیں جانوروں کیلئے خصوصی خوراک کا انتظام کیا جا رہا ہے تو کہیں انہیں گرمی سے بچانے کیلئے ٹھنڈے اور سایہ دار مقامات پر رکھا جا رہا ہے ۔شہریوں کا کہنا ہے کہ قربانی کے جانور ان کیلئے خاص اہمیت رکھتے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں