آئی جی ریلوے کا کوئٹہ کادورہ دھماکے میں زخمی اہلکاروں کی عیادت

آئی جی ریلوے کا کوئٹہ کادورہ  دھماکے میں زخمی اہلکاروں کی عیادت

لاہور (اپنے کامرس رپورٹر سے ) آئی جی ریلویز پولیس محمد وصال فخر سلطان نے گزشتہ روز ہونے والے بم دھماکے کے۔۔۔

 تناظر میں کوئٹہ کا ہنگامی دورہ کیا۔ دورے کے دوران انہوں نے دھماکے میں شدید زخمی ہونے والے ریلویز پولیس اہلکاروں ان کے لواحقین اور دیگر زخمیوں سے ملاقات کی اور ان کی خیریت دریافت کی۔ اس موقع پر ڈی آئی جی منیر احمد شیخ بھی ان کے ہمراہ تھے ۔آئی جی ریلویز پولیس نے شدید زخمی ریلویز پولیس اہلکار عبدالصمد، گلریز اور طیب کی خصوصی تیمارداری کی، ان کے حوصلے کو سراہا اور ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں