مختلف شہروں سے آنیوالی ٹرینیں گھنٹوں لیٹ، مسافر پریشان

مختلف شہروں سے آنیوالی ٹرینیں گھنٹوں لیٹ، مسافر پریشان

لاہور (اپنے کامرس رپورٹر سے )کراچی اور کوئٹہ سمیت مختلف شہروں سے آنے والی ٹرینیں گھنٹوں لیٹ، ٹرینوں کی بکنگ سو فیصد مکمل۔۔

، مسافروں کو ٹکٹوں کے حصول میں مشکلات کا سامنا ،عید کی خوشیاں اپنے پیاروں کے ساتھ منانے کی خواہش پردیسیوں نے اپنے آبائی علاقوں کا رخ کر لیا ،عید میں دو روز باقی لاہور ریلوے سٹیشن پر مسافروں کا رش بڑھ گیا ،ریلوے کی کراچی اور کوئٹہ سمیت مختلف شہروں سے آنے اور جانے والی ٹرینوں کی بکنگ سو فیصد مکمل ،مسافروں کو ٹکٹوں کے حصول میں مشکلات کا سامنا ،مختلف شہروں کو جانے اور آنے والی ٹرینیں بھی گھنٹوں لیٹ، ٹرینیں لیٹ ہونے سے مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا، مسافروں کا کہنا ہے کہ ٹرینیں لیٹ ہیں جس کی وجہ سے مسائل کا سامنا ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں