نشتر کالج میں ایچ آئی وی سوسائٹی آف سرجنز کا سرجیکل ٹیم کی معطلی پر تحفظات کا اظہار
لاہور (اپنے سٹاف رپورٹر سے )نشتر میڈیکل کالج ملتان میں ایچ آئی وی ٹیسٹ رپورٹ سے قبل مریض کی ایمرجنسی سرجری کے معاملہ پربحث چھڑ گئی۔۔۔
، سوسائٹی آف سرجنز پاکستان لاہور چیپٹر نے اپنے طور پر انکوائری کرکے پریس کانفرنس کرنے کا اعلان کردیا۔ سوسائٹی آف سرجنز پاکستان نے سرجیکل ٹیم کی معطلی پر بھی تحفظات کا اظہار کیا ،سوسائٹی آف سرجنز پاکستان لاہور چیپٹر کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر احمد نعیم نے اس واقعہ پر ردعمل دیتے ہوئے مؤقف اختیار کیا ہے کہ مریض کی جان بچانے کے لیے بعض اوقات فوری سرجری ناگزیر ہوتی ہے ۔