ڈاکٹر حفیظ الرحمن عید غزہ مہاجرین کے ساتھ منانے مصر روانہ
لاہور(سیاسی نمائندہ)الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے صدر ڈاکٹر حفیظ الرحمن غزہ کے جنگ متاثرین اور مہاجر خاندانوں کے ساتھ عیدالاضحیٰ منانے کے لیے قاہرہ، مصر روانہ ہو گئے ۔۔۔۔
وہ اہلِ پاکستان کی جانب سے عطیہ کی گئی قربانیوں کا گوشت، تحائف اور عید کی خوشیاں غزہ کے مظلوم مسلمانوں تک پہنچائیں گے ۔ روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر حفیظ الرحمن نے کہا کہ غزہ کے متاثرہ خاندانوں، یتیم بچوں اور جنگ کے باعث بے گھر ہونے والے افراد کے ساتھ عید منانے کا مقصد انہیں یہ احساس دلانا ہے کہ پاکستانی قوم اس مشکل وقت میں ان کے ساتھ کھڑی ہے ۔