80 فیصد بصارت سے معذوری کے باوجودسی ایس ایس میں نمایاں کامیابی پرمبارکباد
لاہور(خبر نگار )80فیصد بصری معذوری کے باوجود سی ایس ایس امتحان میں شاندار کامیابی حاصل کرنے والے محسن خالد کو۔۔۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے مبارکباد دیتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے ۔محسن خالد نے سی ایس ایس امتحان میں ملک بھر میں دوسری پوزیشن حاصل کر کے نہ صرف اپنے خاندان بلکہ خصوصی افراد کے لیے بھی ایک نئی مثال قائم کر دی۔معاون خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب برائے سپیشل ایجوکیشن ثانیہ عاشق نے محسن خالد سے ملاقات کی اور ان کی غیر معمولی کامیابی پر مبارکباد پیش کی۔