گری ہاٹ ٹیسٹ سے متعلق نوٹیفکیشن پر عملدرآمد مؤخر
لاہور(خبر نگار)ہائر ایجوکیشن کمیشن نے یونیورسٹیوں اور ڈگری ایوارڈنگ اداروں کی درخواست پر گری ہاٹ ٹیسٹ سے ۔۔۔
متعلق اپنے حالیہ نوٹیفکیشن پر عملدرآمد مؤخر کر دیا۔ایچ ای سی کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق لیول 7 اور لیول 8 پروگرامز میں داخلوں کیلئے گری ہاٹجنرل اور گری ہاٹ سبجیکٹ ٹیسٹ کو لازمی قرار دینے کا فیصلہ اب فال 2027 کے داخلوں سے نافذ العمل ہوگا۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ متعدد جامعات نے نئی پالیسی پر عملدرآمد کیلئے مزید وقت مانگا تھا، جس کے بعد 13 مئی 2026 کو جاری کردہ فیصلہ مؤخر کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔