پاک چین تعلقات، پی ایچ اے کی ایکسپو سینٹر میں تقریب
لاہور (سٹاف رپورٹر سے )پاک چین سفارتی تعلقات کے 75 سال مکمل ہونے کے موقع پر پی ایچ اے لاہور کے ۔۔۔
زیر اہتمام ایکسپو سینٹر لاہور میں ایک پروقار اور خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کے مہمان خصوصی صوبائی وزیر خزانہ میاں مجتبیٰ شجاع الرحمن تھے جبکہ چین کے قونصل جنرل سن یان نے خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر صوبائی وزراء بلال یاسین اور منشا اللہ بٹ، چیئرمین پی ایچ اے غزالی سلیم بٹ، ایم ڈی راجہ منصور احمد سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے پاکستانی اور چینی مہمان بھی موجود تھے ۔