عیدالاضحی:بجلی کی بلا تعطل فراہمی کیلئے ایمرجنسی ٹیمیں الرٹ
لاہور (اپنے کامرس رپورٹر سے )لیسکو نے عیدالاضحیٰ پر بجلی کی بلا تعطل فراہمی کیلئے انتظامات مکمل کر لیے۔۔۔
،عیدالاضحیٰ کے دوران 24گھنٹے کمپلینٹ سینٹرز اور ڈیوٹی روسٹرز فعال، بجلی کی بلا تعطل فراہمی کیلئے ایمرجنسی ٹیمیں اور عملہ الرٹ کردیا گیا ،سی ای او لیسکو کی خراب ٹرانسفارمرز کی فوری تبدیلی کیلئے خصوصی ہدایات جاری، فالٹس اور بریک ڈاؤنز کے فوری ازالے کیلئے فیلڈ سٹاف کو متحرک رہنے اور تمام افسران کو موبائل فون فعال رکھنے اور صارفین سے رابطے کی ہدایت کردی گئی ۔