پولیس شہدا کے 21 بچوں کوجدید لیپ ٹاپ تقسیم
لاہور(کرائم رپورٹر)سنٹرل پولیس آفس میں پولیس شہدا کے 21بچوں کو جدید لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی تقریب ہوئی۔۔۔
آئی جی پنجاب عبدالکریم نے میڈیکل، ایل ایل بی، آئی ٹی و دیگر ٹیکنالوجی پروگرامز میں زیر تعلیم طلبہ کو لیپ ٹاپ تقسیم کیے اورکہا کہ پنجاب پولیس ویلفیئر فنڈز کے ذریعے ابتک شہداکے 329 بچوں کو لیپ ٹاپ دیئے جا چکے ہیں ،جدید لیپ ٹاپس طلبہ کے مستقبل، سکلز ڈویلپمنٹ اور جدید تقاضوں سے ہم آہنگ ہونے میں معاون ثابت ہونگے ۔