انٹر امتحان ،امتحانی مراکز سے 4امیدوارنقل کرتے پکڑے گئے

انٹر امتحان ،امتحانی مراکز سے  4امیدوارنقل کرتے پکڑے گئے

لاہور(خبر نگار )کنٹرولر امتحانات لاہور تعلیمی بورڈ کے سکواڈ نے انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو امتحان 2026 کے اسلامیات اختیاری کے پیپر کے دوران مختلف امتحانی مراکز میں سرپرائز وزٹ کیے ۔۔

دورانِ معائنہ گورنمنٹ ہائی سکول نارنگ منڈی سے ائج امیدوار اور گورنمنٹ ہائی سکول کوٹ عبدالمالک سے 3 امیدواروں کو نقل کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا گیا جن میں عبداللہ ، فرید ، حافظ عبدالسمیع اور عمر اسامہ شامل ہیں۔ تمام امیدواروں کیخلافUMC کیسزبناکر معاملہ کیس کمیٹی کو بھجوا دیا گیا ۔کنٹرولر امتحانات نے خبردار کیا کہ نقل کرنے والے امیدوار اپنا مستقبل داؤ پر نہ لگائیں، کسی کو معافی نہیں ملے گی۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں